مقبول خبریں
مودی سرکار کو بھارت کی عزت کا کوئی خیال نہیں، منیش تیواری
اوآئی سی اجلاس کی اعلامیے پر کانگریس نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اسلامک کانفرنس سمٹ میں بھارت کو دہشت گرد ریاست قرار دیا گیا۔ کانگریس کے رہنما منیش تیواری کہتے ہیں بھارتی حکومت کو پاکستان کی عدم موجودگی میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایسا لگتا ہے کہ مودی سرکار کو بھارت کی عزت کا کوئی خیال ہی نہیں ہے۔
منیش تیواری کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں ہوئی اسلامک کانفرنس سمٹ بھارت کے لیے اور اس کے ہر شہری کے لیے انتہائی پریشان کن ہے۔