جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کے الیکٹرک نااہلی : شہر کی عدالتیں اور سرکاری دفاتر بجلی سے محروم

30 جولائی, 2019 11:44

کراچی : کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث شہر کی عدالتیں اور سرکاری دفاتر بجلی سے محروم ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ، احتساب عدالتوں، سٹی کورٹ سروسز ٹربیونلز اور اہم سرکاری دفاتر میں دوسرے روز بھی بجلی بند ہے۔ عدالتی عملے اور سرکاری ملازمین کو دفتری امور نمٹانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

عملے کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو شکایت کے باوجود بجلی کی فراہمی بحال نہیں کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بھی چھ گھنٹے بجلی بند رہی تھی۔

اس کے علاوہ احتساب عدالت کے باہر نکاسی آب کی ابتر صورتحال کے باعث پانی جمع ہے۔ عدالت کے گیٹ کے سامنے پانی جمع ہونے سے سائلین اور وکلاء کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top