جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی : ڈیفنس میں گاڑی کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق

01 اگست, 2019 10:28

کراچی : ڈیفنس عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چار افراد جاں بحق ہوگئے، چاروں افراد بائیک رائیڈر تھے، حادثہ ریس لگانے کے دوران نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم گاڑی کی 2 موٹر سائیکلوں سواروں کو ٹکر کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق افراد کی شناخت محمد سمیع، محمد شاہزیب، معیز اور سارم کے ناموں سے ہوئی، لوحقین کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے آپس میں گہرے دوست تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق چاروں افراد سی ویو کی جانب جاتے ہوئے 2 موٹر سائیکلوں پر ریس لگا رہے تھے۔ چاروں افراد کورنگی کے رہائشی ہیں۔ چاروں افراد کی لاشوں کو قائدے کی کارروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top