جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش زیادہ سے زیادہ 79.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی

30 جولائی, 2019 10:59

کراچی : گزشتہ روز شہر میں زیادہ سے زیادہ انہتر اعشاریہ چارملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں انہتر اعشاریہ چار ملی میٹرریکارڈ کی گئی، صدر اور بیس فیصل میں چھیاسٹھ ملی میٹر، نارتھ کراچی چھیالیس، ناظم آباد انتالیس، جناح ٹرمینل پچاس، یونیورسٹی روڈ پچاس اعشاریہ چار، گلستان جوہر پچاس، نیو کراچی پچپن، بیس مسرور چھتیس، گلشن حدید تینتیس، کیماڑی بارہ اعشاریہ سات اور لانڈھی میں بتیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

مون سون کی بارش مسلسل تیرہ گھنٹوں سے زائد وقت تک ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد شام کے وقت بارش کچھ وقت کے لیے تھمنے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔

چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق مون سون کے حالیہ سلسلے کے تحت بدھ کی شام تک وقفے وقفے سے تیز اور درمیانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کو سمندر کی جنوب مغربی سمت سے پینتالیس کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، جبکہ تیز بارشوں کے دوران حد نگاہ چھ کلومیٹر سے کم ہو کر ڈیڑھ کلو میٹر رہ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشں ہونے کا امکان ہے، اس دوران تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھائیس سے تیس ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top