جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی پی رہنماء نثار مورائی پر جیل میں تشدد کا انکشاف، اہلیہ عدالت پہنچ گئیں، فریقین سے جواب طلب

31 جولائی, 2019 10:50

کراچی : پیپلزپارٹی رہنماء نثار مورائی پر جیل میں تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔ اسیر پی پی رہنماء نے سندھ ہائی کورٹ کے سامنے معاملہ لے آئیں، جس کی سماعت کے موقع پر عدالت نے فریقین سے جواب مانگ لیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کی اہلیہ ڈاکٹر سیما مورائی کی اپنے شوہر پر جیل کے اندر تشدد کے خلاف جمع کرائی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نثار مورائی کی اہلیہ ڈاکٹر سیما مورائی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ نثار مورائی نے مشیر جیل خانہ جات سے آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن کی شکایت کی۔ مشیر جیل خانہ جات کے جانے کے بعد آئی جی جیل خانہ جات نے میرے شوہر پر تشدد کیا۔ میرے شوہر کو انتقاماً ملیر جیل سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کردیا۔

ڈاکٹر سیما مورائی نے عدالت کو بتایا کہ منتقلی کے دوران ڈپٹی سپریڈنٹ جیل ولی اللہ نے تشدد کیا۔ میرے شوہر کو گاڑی کے اندر سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کی زندگی کو خطرہ ہے عدالت نوٹس لے۔ جیل حکام کو تشدد سے روکا جائے۔ درخواست میں آئی جی جیل خانہ جات، ہوم سیکرٹری اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے کہ نثار مورائی پیپلز پارٹی کے رہنماء اور ایم بی بی ایس ڈاکٹر بھی ہیں۔ نثار مورائی نے اپنے دوست مشیر جیل کو جیل کے اندر کرپشن کی شکایت کی۔ رات کو 20 زائد لوگوں جیل کے سخت تشدد کیا۔ میرا مؤکل شگر کا مریض ہے ان کو ادویات کہ سخت ضرورت ہے۔

وکیل نے کہا کہ ہمارے پاس تشدد کے بعد وڈیو بھی موجود ہے۔ نثار مورائی کی پوری فیملی پڑھیں لکھی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ نثار مورائی پر الزامات کیا ہیں۔ جس پر نثار مورائی کی اہلیہ نے کہا کہ اس معاملے پر عدالتی انکوائری ہونی چاہیے۔ سماعت کے موقع پر نثار مورائی کی اہلیہ کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ پولیس، جیل خانہ جات، ہوم سیکرٹری و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے اور فریقین سے 15 آگست تک جواب طلب کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top