جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پیرس میں پیلی جیکٹ احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا

16 مارچ, 2019 20:06

پیرس: فرانس میں گزشتہ چند مہینوں سے جاری مہنگائی کے  خلاف پیلی جیکٹ احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے پیرس میں پیلی جیکٹ احتجاج کے دوبارہ آغاز میں ہوگیا ہے۔ جو فرانس میں 4 مہینے قبل شروع ہوا۔ واضح رہے کہ مظاہرین کا احتجاج تیل پر بڑھتے ٹیکس سے شروع ہوا۔ پولیس نے مظاہرین کا احتجاج ختم کرنے کے لئے پانی اور آنسو گیس کا استعمال کیا جبکہ مظاہرین  نے پولیس افسران پر جنگ میموریل کے قریب پتھرائو بھی کیا۔

یہ احتجاج گزشتہ احتجاجی مظاہروں کی شدت کی نشاندہی کرتاہے اور کئی دکانیں جس میں باس مینز وئیر شامل ہے نزر آتش کردی گئیں ہیں جبکہ روڈ پر آگ لگائی گئی اور ایک گاڑی بھی جلا دی گئی۔

وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے اس پرتشدد احتجاج کو روکنے کے احکامت جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے مزید اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ اس بات پر کوئی شک نہیں کہ مظاہرے پرتشدد ہیں اور پیرس میں افراتفری پھیلائی جارہی ہے۔

یاد رہے جنوری میں، حکومت نے پولیس کو حکم دیا کہ مظاہروں میں تشدد کا خاتمہ کیا جائے اور پیلی جیکٹ کے احتجاج کو ختم کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top