جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پمپنگ اسٹیشن کی بجلی منقطع ہونے کے باعث کراچی کو پانی کی فراہمی منقطع

31 جولائی, 2019 11:56

کراچی: گرڈ اسٹیشن میں پانی بھرجانے سے واٹر بورڈ کے این ای کے پمپ ہاؤس کی بجلی منقطع ہونے سے کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں کو 160 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

ترجمان واٹر بورڈ  کے مطابق گرڈ اسٹیشن میں پانی بھر جانے سے واٹر بورڈ کے این ای کے پمپ ہاؤس کی بجلی منقطع ہے، پمپنگ ہاؤس پر بجلی رات 8:35 سے تاحال بند ہے۔ بجلی معطل ہونے سے نارتھ ایسٹ کراچی پمپنگ اسٹیشن سے پانی فراہمی بھی بند ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں کو 160 ملین گیلن پانی فراہم نہیں کیا جاسکا ہے۔ ضلع وسطی گلستان جوہر، نیوکراچی، نارتھ کراچی، اسکیم 33 کے علاقے مکمل اور گلشن اقبال کے بعض علاقے متاثر ہیں۔ بجلی بحال ہوتے ہی پانی کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔

ترجمان واٹربورڈ  نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top