جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا

26 ستمبر, 2018 18:20

اسلام آباد : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے انڈین ٹی وی چینل کی خاتون اینکر کے ہوش اڑا دیئے

وزیراطلاعات نے دبنگ انداز میں بھارتی خاتون اینکر کے سوالات پرجواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا ، پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ، کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزراءخارجہ کی ملاقات منسوخی کا فیصلہ ان کی پارٹی بی جے پی میں موجود ونگ کے پریشر میں آ کر کیاہے

فواد چوہدری سے خاتون صحافی سوال کیا کہ بھارت بھی پاکستان کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن ہمارے پاس وزراءخارجہ کی ملاقات کو منسوخ کرنے کیلئے موزوں وجوہات موجود ہیں ، پاکستان میں برہان وانی کیلئے خصوصی سٹیمپس جاری کی گئیں ۔

فواد چوہدری نے بھارتی اینکر کے سوال پر انتہائی کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلی خاتون ہیں جو یہ کہہ رہی ہیں کہ بھارت کے پاس ملاقات کو منسوخ کرنے کیلئے موزوں وجوہات موجود ہیں جبکہ بھارت میں اس پر کوئی یقین نہیں کرتا  کہ آپ کے پاس بہت سی وجوہات ہیں، کیونکہ جب بھارت نے مذاکرات کی پیشکش قبول کی تو اس وقت بھی سٹیمپس موجود تھیں اور جب اگلے روز منسوخ کی تو اس وقت بھی تھیں تاہم ملاقات منسوخ کرنے سے سٹیمپس کا کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزراءخارجہ کی ملاقات منسوخی کا فیصلہ ان کی پارٹی میں موجود ونگ کے پریشر میں آ کر کیاہے ۔

https://www.facebook.com/wakeuppakistan/videos/2338263422857257/

فواد چوہدری نے کشمیر سے متعلق سوال پر دبنگ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” اگر بھارت سوچتا ہےکہ پاکستان کو کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑا نہیں ہونا چاہیے تو وہ غلط ہیں ، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہمیشہ کھڑا رہے گا ، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کہتے ہیں کہ چلیں بات چیت کرتے ہیں لیکن کشمیر پر بات نہیں ہو گی ، اس وقت آپ اپنے آپ کو بیوقوف بنا رہے ہوتے ہیں ، کشمیردونوں ممالک میں بنیادی مسئلہ ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے بغیر مذاکرات ممکن ہی نہیں ہیں ، بھارت کا کشمیر پر قبضہ غیر قانی ہے ۔

دہشتگردی سے متعلق سوال پر فواد چوہدری نے جواب دیاتو بھارتی اینکر ہل کر رہ گئیں ، فواد چوہدری نے کہا کہ دہشتگردی ایک اہم مسئلہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے ، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے اور اس کے پاس پاسپورٹ بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے سات جوان شہید ہوئے ہیں جن میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے ، وہ تمام نوجوان تھے اور ان میں سے کچھ کی تو شادی بھی نہیں ہو ئی تھی ۔

بھارتی حکومت کے رافیل اسکینڈل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ” رافیل اسکینڈل بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیلئے پاناما کیس ہی ہے ، جس طرح ان کے دوست نوازشریف پاناما کیس میں باہر ہوئے ہیں میرا خیال ہے کہ اب یہی کام بھارت میں بھی ہو گا ۔فواد چوہدری کا کہناتھا کہ رافیل ڈیل بھارتی وزیراعظم کیلئے بہت بڑی مشکل ہے اور اسی وجہ سے وہ بھارت کے عوام کی توجہ بیرونی معاملات پر شفٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top