جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ٹی 20 ورلڈکپ 2021 کے سیمی فائنل میں شکست پر سب بلک بلک کر روئے تھے: حسن علی

25 ستمبر, 2023 16:03

لاہور: حسن علی کا کہنا ہے کہ 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سب بلک بلک کر روئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد کچھ لڑکوں نے تو گراؤنڈ میں ہی رونا شروع کردیا، ڈریسنگ روم میں ہرشخص بلک بلک کر رو رہا تھا۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی بہت افسردہ تھے اور سینئر کھلاڑی جونئیر کھلاڑیوں کو چپ کروا رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی ڈریسنگ روم میں آتا روئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا کیونکہ ماحول ہی ایسا تھا، ٹیم نے ٹائٹل جیتنے کے لیے بہت محنت کی تھی اور ایک جان ہو کر کھیلے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہلا اور انگلینڈ میرا دوسرا گھر ہے: حسن علی

ان کا کہنا تھا کہ ایک ڈراپ کیچ اور 3 چھکوں نے پوری صورتحال تبدیل کردی، کرکٹ صرف نوکری نہیں عشق ہے۔

بابر اعظم سے متعلق حسن علی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیم کے کھلاڑی کنگ ہی کہتے ہیں اور کوئی بھی مسئلہ ہو یہی کہتے ہیں کہ کنگ کو کہو وہ کرلے گا، ہمیں بابر اعظم پر فخر ہے اور ہم بابر کو اون کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top