جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وزیراعلیٰ سندھ سے ڈبلیو ایچ او کے وفد کی ملاقات، ڈبلیو ایچ او کا ایڈز پروگرام کے عملہ کو تربیت دینے کا فیصلہ

30 جولائی, 2019 15:04

کراچی: وزیراعلیٰ سے ڈبلیو ایچ او کے وفد کی ملاقات، ڈبلیو ایچ او نے سندھ کے ایڈز پروگرام کے عملہ کو بہترین تربیت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈبلیو ایچ او کے وفد نے ملاقات کی۔ ڈبلیو ایچ او وفد کی سربراہی ای ایم آر او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد سلیم سیف المیندھری کر رہے ہیں۔

سندھ حکومت، ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ایچ آئی وی کو کنٹرول کرنے کے لیے ستمبر میں ڈونر کانفرنس بلائے گی۔ ڈبلیو ایچ او نے سندھ کے ایڈز پروگرام کے عملہ کو بہترین تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملاقات کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بیماری کو روکنے اور متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لیے وسیع مالی تعاون کی ضرورت ہے۔ سندھ حکومت نے 1 ارب روپے سے انڈونمنٹ فنڈ قائم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فنڈز سے متاثرہ لوگوں کی بحالی، ایچ آئی وی کو مزید پھیلاؤ سے روکنا اور ضروری ادویات کی خریداری کی جائے گی۔ ہم پورے صوبے میں اسکریننگ کروائیں گے اور علاج معالجہ کے لیے اقدامات کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو ہیپاٹائٹس کی روک تھام اور علاج کے لیے ڈبلیو ایچ او کی مدد کی ضرورت ہے۔ ہم تعلیمی نصاب میں ایچ آئی وی اور دیگر امراض کے اسباب، روک تھام اور علاج کے معلومات شامل کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسپتالوں کا فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ہم ایڈز متاثرین اور انکے اہل خانہ کی بھرپور مدد کریں گے۔ ڈی سیز کے ذریعے عطائیوں، حجاموں کی دکانوں پر صحت کے اصولوں پرکام کرنا اور کمزور بلڈ بینکوں کو بند کروا رہے ہیں۔

وفد میں ای ایم آر او کے ڈائریکٹر پروگرام مینجمنٹ ڈاکٹر رانا احمد حجاہ الکیبی، ڈبلیو ایچ او کے ہیڈ آف مشن ان پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا و دیگر شامل ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top