جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میں نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو

23 اگست, 2018 19:21

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کرپٹ سابقہ حکومت نے چالیس ارب کا خسارہ جہیز میں دیا ہے، میں نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو۔

ریلوے میں کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا، کراچی والوں سے امید ہے فریٹ دگنا کریں گے

آدھا ریلوےنیب زدہ ہے، بھارت نے جس کمپنی سے خریداری کی ہم نے اسی سے دگنی قیمت پر کی، ہمیں جہیز میں37سے 40ارب کا خسارہ ملا ہے، بتایا گیا ریلوے میں سب اچھا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پٹری بھی کرائے پر دینے کے لئے تیارہیں، جہاں سڑک نہیں وہاں بھی ٹرین لے جانا چاہتا ہوں، نجی کمپنیاں ہم سے شراکت داری میں اسٹیشن ،فوڈ اسٹریٹ بنائیں، جو بھی چیز بنائی جائے گی وہ ریلوے کی ہی ملکیت رہے گی۔

ریلوے کی سب سے پہلے پشاورسے لاہورڈبل ٹریک بناؤں گا، زمینوں پر کالونیوں کا معاملہ کابینہ میں لے جائیں گے، ریلوے ریسٹ ہاؤسز فروخت کے لئے دستیاب ہیں، جو نئی ٹرین چلائیں گے، اس پر 10 فیصد رعایت ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، ریلوے کے جو لوگ نیب کو مطلوب ہوں گے، وہ سرنڈر کریں گے، وعدہ کرتا ہوں ریلوے ٹھیک ہوگی، میری ذمےداری ہے، 18گھنٹے کام کروں گا،قوم سے وعدہ کیا ہے۔

31ان کا کہنا تھا کہ 31 اسٹیشن اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں، گریڈ 4کے 5ہزار ملازمین کے لئے اپارٹمنٹس بنائیں گے، ہمارے پاس زمین دستیاب ہے، پیسہ نہیں ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا جو ٹرین منافع بخش ہوگی وہی بحال ہوسکےگی، کراچی سے سکھر،راولپنڈی سے لاہور اور میانوالی کی ٹرینیں چاہتےہیں، لوکو موٹو فریٹ ٹرینوں کے ہیں،مسافر ٹرینوں کے نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو، ریلوے کو نعرہ دیا ہے، آرام حرام ہے، قبضے والے موجودہ پرائس پر جگہ خریدنا چاہیں تو معاملہ کابینہ جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top