جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

میں دعا گو ہوں کہ صدر پاکستان اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں

04 ستمبر, 2018 20:03

کراچی : عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد صدرکی اہلیہ بھی میدان میں آگئی

ڈاکٹر عارف علوی غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں

عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکرا دا کرتی ہوں کہ عارف علوی صدر پاکستان منتخب ہوئے
میں دعا کرتی ہوں کہ وہ اپنے کئے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں ،جس پر صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی منتخب صدرپاکستان کی اہلیہ کی حیثیت سے ان سے کیاتوقعات ہیں؟
جس پر ثمینہ علوی نے کہا کہ عوام کی خدمت کریں اورملکی مسائل حل کرنے میں کردارادا کریں۔

صدارتی انتخابات میں قومی اسمبلی میں عارف علوی کو 212 ووٹ ملے ،مولانا فضل الرحمان کو 131 اور اعتزاز احسن کو 81 ووٹ ملے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top