مقبول خبریں
ملک کو بہتربنانے کے لیے باہر سے کوئی نہیں آئے گا، ہم نے ہی بنانا ہے
راولپنڈی : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں درخت لگانے کی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت بڑا ٹمبر مافیا سرگرم ہے۔
عمران خان کو نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، پاکستا ن کوبہتربنانے کے لیے باہر سے کوئی نہیں آئے گا، ہم نے ہی بنانا ہے۔
کسی کو درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم نے درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔
ریلوے کی سات ڈویژنز میں چار چار نرسریاں بنائیں گے، ریل کی باؤنڈری لائنز کے قریب بھی درخت لگائیں گے۔
ریلوے سے متعلق وزیراعظم کے خواب اورامیدوں پرپورا اتروں گا، ریلوے میں آرام حرام اور کام حلال ہے۔