جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مس یونیورس کا تاج ان کے لیے انڈیا میں مشکل کا سبب بن گیا

02 ستمبر, 2018 21:51

نئی دہلی:  جنوبی افریقہ کی مس یونیورس گزشتہ دنوں بھارت پہنچی جہاں اسے ایئرپورٹ پر ہی روک لیا گیا اور اسے موقع پر ہی 7لاکھ روپے دینے پڑ گئے

انڈیاٹائمز کے مطابق ڈیمی لیف نیل پیٹرز نامی اس حسینہ نے 2017ء میں مس یونیورس کا مقابلہ جیتا اور گزشتہ روز اپنے مس یونیورس کے تاج کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ پر پہنچی، جہاں یہ تاج اس کے لیے مشکل کا سبب بن گیا۔

امیگریشن ڈیوٹی حکام نے اسے ایئرپورٹ پر روک لیا اور اس کے سونے کے تاج پر ڈیوٹی ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ خوش قسمتی سے ڈیمی لیف اصلی تاج کی بجائے سونے کا نقلی تاج لے کر بھارت آئی تھی جس کی وجہ سے اسے صرف 4لاکھ بھارتی روپے(تقریباً7لاکھ پاکستانی روپے) ڈیوٹی ادا کرنی پڑی۔ اس نقلی تاج کی مالیت 11لاکھ بھارتی روپے تھی جبکہ مقابلہ جیتنے پر جو اصلی تاج اسے پہنایا گیا تھا اس کی مالیت 1کروڑ 70لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیمی لیف بھارت میں ایک مقابلہ حسن میں جج کے فرائض سرانجام دینے کے لیے بھارت آئی تھی۔ اسے شام 7بجے حکام نے ایئرپورٹ پر روکا اور رات 1بجے رقم کی ادائیگی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top