مقبول خبریں
فواد چوہدری نے پاکستان مخالف ٹویٹ پر راہول گاندھی کو کھری کھری سنا دیں
اسلام آباد : فواد چوہدری نے پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے پر بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کو کھری کھری سنا دیں ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے راہول گاندھی کو پاکستان مخالف ٹویٹ کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
Biggest problem of your politics is Confusion, take a stance closer to reality, stand tall like your great great grandfather who is a symbol of Indian Secularism and liberal thinking , “ye daaġh daaġh ujālā ye shab-gazīda sahar
vo intizār thā jis kā ye vo sahar to nahīñ”.. https://t.co/ufP518Ep83— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 28, 2019
انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی آپ کی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ کنفیوژن ہے، ایسا مؤقف اختیار کریں جو حقیقت کے قریب ہو۔
فواد چوہدری نے راہول گاندھی کو مشہور شاعر فیض احمد فیض کا ایک شعر بھی سنایا۔
مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ ہی بھارت کے لئے چارج شیٹ ہے : فواد چوہدری
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ گو کہ ہمارا حکمران جماعت کے ساتھ شدید اختلاف ہے، مگر میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، پاکستان کے لیے کوئی گنجائش نہیں کہ وہ اس میں مداخلت کرے۔
I disagree with this Govt. on many issues. But, let me make this absolutely clear: Kashmir is India’s internal issue & there is no room for Pakistan or any other foreign country to interfere in it.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 28, 2019
مزید پڑھیں : راہول گاندھی سمیت بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کو سری نگر میں داخلے کی اجازت نہ ملی
انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو تشدد ہورہا ہے وہ پاکستان کے اکسانے پر کیا جارہا ہے۔