جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران اسمعیل سندھ کے 33 ویں گورنر،27 اگست کو عہدے کا حلف لیں گے

24 اگست, 2018 20:34

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا ہے۔

عمران اسمعیل سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے جن کی حلف برداری کی تقریب 27 اگست کو گورنر ہاؤس کراچی میں ہوگی۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے حلف لیں گے جب کہ ان کی گورنر سندھ تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ مقرر ہونے پر اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں، اپنے والدین اور اہلخانہ کا بھی شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے یہاں تک پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بھی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کیا، مجھ پر اعتماد کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کا بھی شکر گزار ہوں۔

عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیر کے دن گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھاؤں گا اور مسائل کے حل کے لیے وفاق اور صوبے میں پُل کا کردار ادا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام مجھے اپنے درمیان پائیں گے، سندھ کی ترقی میری اولین ترجیح ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں اور وفاق سے سندھ کے لیے خصوصی فنڈز لوں گا، کراچی پیکج سے شہریوں کے مسائل بھی حل کریں گے۔

یاد رہے کہ محمد زبیر کے مستعفی ہونے کے بعد سے گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا اور آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top