جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سینیٹ میں آج جمہوریت ہارے گی، مولانا سیاست اور اپنی زمینوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے : شیخ رشید

01 اگست, 2019 11:57

سکھر : شیخ رشید نے کہا ہے کہ کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہورہی ہے، مولانا فضل الرحمان ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے چکر میں اپنی سیاست اور ڈیرہ اسماعیل خان میں زمینوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سکھر ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دیوار کے پیچھے کے حالات دیکھ رہا ہوں اور یہ حالات قوم کو نہیں بتا سکتا، یہ لوگ ہاتھ لگا لگا کر روئیں گے، کیونکہ اس ملک نے رہنا ہے۔ شیخ رشید رہے یا نہ رہے یہ ملک ترقی کرے گا اور عمران خان نے اس سلسلے میں پوری کوشش کررہے ہیں، وہ اپنے پانچ سال کی مدت پوری کریں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سارے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں کہ ان سب کی چوری پکڑی گئی ہے، ان کے ساتھ کوئی بھی ایسا نہیں ہے، جس کا جمہوری و سیاسی ریکارڈ پاک اور صاف ہو، ان سب کے ہاتھ گدلے ہیں اور گند میں بھرے ہوئے ہیں اور یہ گند میں بھرے ہاتھ قوم کے چہرے پر ملنے جارہے ہیں۔ ان سارے حالات کا نقصان عام آدمی کو ہورہا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں جو جیتے یا ہارے مگر اس سے جمہوریت کمزور ہوگی۔ دنیا بھر میں کہیں چیئرمین سینیٹ کا یوں فٹبال نہیں بنایا جاتا، جس طرح پاکستان میں بنایا جاتا ہے۔ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی، سب صاحب حیثیت سینٹرز ہیں۔ سیاسی پارٹیاں اور پاکستان امتحان سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مولانا فضل الرحمن بادشاہ آدمی ہیں، عالم دین ہیں، میں ان کا احترام کرتا ہوں، مگر وہ غلط کھیل رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ این آر او لینے کے چکر میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمن صاحب سمجھتے ہیں کہ وہ ان کو مروائیں گے، بلکہ الٹا آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں آئے گا۔ مولانا فضل الرحمن سیاست سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے. مولانا صاحب! آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں آپ غلط کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا صاحب ڈیرہ اسماعیل خان میں فوجی زمینوں اور سیاست سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے اور دینی طلباء اور مدارس کو بھی نقصان پہنچائیں گے۔

پنجاب کی بیورو کریسی سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اچھے آدمی ہیں، میں ان کے ساتھ ہوں۔ لیکن بیورو کریسی کام نہیں کررہی ہے، نیب کے قانون میں سرکاری افسران کے لیے ترمیم لانی چاہیے، سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نالہ لئی اور وومین یونیورسٹی کے لیے ہر ہفتے لاہور جانا پڑتا ہے، لیکن بیورو کریسی کام نہیں کررہی ہے۔ نالہ لئی کا دس ماہ گزرنے کے باوجود کام شروع نہیں ہوسکا ہے، جس پر مجھے افسوس ہے۔

چیئرمین سینیٹ کو فٹبال بنایا نہیں جاتا ہے۔ دیوار کے پیچھے جو حالات ہیں وہ بیان نہیں کرسکتا ہوں۔ ان سب کے ہاتھ گندے میں بھرے ہیں، جو قوم کے چہرے پر ملنے جا رہے ہیں.

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ مر جائیں گے مگر پیسے نہیں دیں گے۔ فضل الرحمان بادشاہ آدمی ہے. فضل الرحمن نے جو لیز پر زمینیں لی ہیں، ان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top