جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ حکومت کی بیوروکریسی میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ، کئی محکموں کے افسران تبدیل

01 اگست, 2019 14:26

کراچی : سندھ کے بڑے افسران کی بڑی اکھاڑ پچھاڑ حکومت سندھ نے سیکریٹریوں، ایم ڈی، ڈی جیز، چیئرمین اور بورڈ ممبران کے تقرر تبادلے کردیئے۔

سندھ کی سرکار نے کار سرکار چلانے والے بڑے بڑے افسران کی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کرکے صوبے کے کئی سیکریٹریوں، ایم ڈی، ڈی جیز، چیئرمین اور بورڈ ممبران کے تبادلے کرکے ان کو نئے محکمے الاٹ کردیئے ہیں۔

سندھ حکومت نے مختیار حسین سومرو کو سیکریٹری صنعت و تجارت، محمد حسین سید کو چیئرمین الیکشن اتھارٹی، سندھ خان محمد مہر کو سیکریٹری ماحولیات، کلائمٹ چینج اینڈ کوسٹ ڈیولپمنٹ، ہاروں احمد خان کو سیکریٹری اوقاف، مذہبی معاملات ذکوات و عشر مقرر کردیا ہے۔

دیگر محکموں میں سندھ حکومت کی جانب سے علی ممتاز زیدی کو ایم ڈی ذوالفقار آباد، عبدالحلیم شیخ کو سیکریٹری ایکسائیز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس، لئیق احمد کو سیکریٹری خوراک، عبدالحسین زاوانی کو ممبر گوٹھ آباد بورڈ، تمیز الدین کھیڑو کو ایم ڈی سندھ پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی، رفیق احمد برڑو کو سیکریٹری کالج ایجوکیشن اور آصف اکرام کو ایم ڈی واٹر اینڈ سیورج بورڈ مقرر کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ محمد اختر غوری کو سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ، محمد اسلم غوری ڈی جی سندھ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی، پرویز احمد سینہڑ سیکریٹری ثقافت سیاحت اور اینٹی کوئٹیز اور ڈاکٹر وسیم شمشاد ایم ڈی اسٹیوٹا تعینات کردیئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top