مقبول خبریں
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اینجلو میتھوز کو کپتانی سے ہٹادیا
کولمبو: دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیاکپ 2018 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپائی جس کے باعث اینجلو میتھوز کو کپتانی سے ہٹایا گیا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق اینجلومیتھوز کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد دنیش چندی مل تینوں فارمیٹ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان اگلے ماہ اہم سیریز بھی ہونے جارہی ہے، جس میں پانچ ایک روزہ میچز، ایک ٹی ٹوئنٹی اور تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔