جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

خانیوال: پیپلزپارٹی کے امیدوار ہمایوں خان کی نااہلی کیخلاف اپیل مسترد

16 جولائی, 2018 20:00

سپریم کورٹ نے این اے 151 خانیوال سے پیپلزپارٹی کے امیدوار ہمایوں خان کی نااہلی کیخلاف اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں بنچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ہمایوں خان کی نااہلی کیخلاف اپیل کی سماعت کی ۔

سپریم کورٹ نے نااہلی کیخلاف پی پی رہنما کی درخواست خارج کردی،ٹربیونل نے سوشل سکیورٹی کا ڈیفالٹر ہونے پر ہمایوں خان کو نااہل قرار دے دیا۔

جسٹس عظمت سعید نے کہا ہے کہ ہمایوں خان کے ذمہ 13 لاکھ واجب الادا ہیں جبکہ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نااہلی تاحیات نہیں واجبات ادا کر کے اہل ہو سکتے ہیں

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top