جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارتی آرمی چیف کی ایک بار پھرہرزہ سرائی

24 ستمبر, 2018 17:26

نئی دہلی : ہمیں ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتا سکتا

بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا پاکستان پر ایک اورسرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے لیکن تفصیل نہیں بتاسکتا، پاکستان معمول کے تعلقات چاہتا ہے تو اقدامات کرے، مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے، دہشت گرد ختم کرنے کے لیے جدیدٹیکنالوجی کی ضرورت ہے۔

دو روز قبل بھی بھارتی آرمی چیف وپن راوت نے پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے، انھیں بھی وہی تکلیف محسوس ہونی چاہیے، جو ہم نے برداشت کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top