جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا دوسرا طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

21 جون, 2018 15:46

لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا اور دوسرا طالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔
شہید بےنظیر بھٹو کے یوم ولادت پر بلاول ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بےنظیر کی شہادت بھی بےنظیر تھی لیکن بھٹو کو ختم کرنے والے بھٹو ازم کو ختم نہیں کرسکتے کیوں کہ بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے جب کہ ہماری نظریاتی فتح کے باعث بھٹو کے مخالفین بھی ووٹ کے اختیار کو استعمال کرتے، فتح اہم ہوتی ہے لیکن اصول بھی اہم ہوتے ہیں اور اس ملک کو بنیادی جمہوری اصول بھی پیپلز پارٹی نے دئیے۔
بلاول بھٹو نے نواز شریف اور عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک فرنچائز کا مرکز جاتی امرا میں ہے اور دوسرے کا بنی گالہ میں، ایک شخص لوٹوں کا تاج محل تعمیر کررہا ہے جبکہ دوسرا ووٹ کو عزت دینے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ ایک نے جمہوریت کو بادشاہت سمجھا دوسرا بادشاہت کو جمہوریت سمجھتا ہے، ایک نے سیاست کو تجارت بنایا دوسرے نے سیاست کو حرکت بنالیا، ایک نے آمریت کی گود میں جنم لیا دوسراطالبان کے دم پر وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ میں سیاسی مچھروں نے حملہ کردیا ہے لیکن سندھ کے بیٹے بیٹیاں ان حملوں کو پسپا کرنے کے لیے نکل آئے ہیں جب کہ جمہوریت ہمارا استحکام ہے اور میں جمہوریت پر سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top