جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اینکر قتل کیس : عدالت کا پولیس کو سات دن میں چالان جمع کرانے کا حکم

02 اگست, 2019 11:08

کراچی : اینکر قتل کیس میں پولیس نے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی۔

سٹی کورٹ کراچی میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی۔

تفتیشی افسر عتیق الرحمن کا دوران سماعت کہنا تھا کہ کیس میں تفتیش باقی ہے ملزم عادل زمان کو بھی گرفتار کرنا ہے۔ عدالت چالان پیش نہ کرنے پر برہم ہوگئی اور پولیس کو سات دن میں چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پولیس ملزم عاطف زمان کے بھائی ملزم عادل زمان کا سراغ لگانے میں اب تک ناکام ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top