جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانوں پر مشتمل امن عمل ہی افغان مسئلے کے بہترین حل کا ضامن ہے : سفیر اسد مجید

08 جولائی, 2021 10:20

اسلام آباد : اسد مجید کا کہنا ہے کہ پاکستان کی امن کی کوششوں کو بھارت نے سنجیدہ نہیں لیا، افغانوں پر مشتمل امن عمل ہی افغان مسئلے کے بہترین حل کا ضامن ہے۔

سفیر پاکستان ڈاکٹر اسد مجید خان نے واشنگٹن کے انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں “پاکستان امریکہ تعلقات کے اگلے مرحلے “ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان مسئلے کا پائیدار حل پاکستان امریکہ تعلقات کے مستقبل کے تعین میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر افغانستان مسئلے کے پائیدار حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، افغانوں کی قیادت میں افغانوں پر مشتمل امن عمل ہی افغان مسئلے کے بہترین حل کا ضامن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے۔ : ناصر شاہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ پاکستان کا محل وقوع اور معیشت کا حجم امریکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔

اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان 220 ملین صارفین پر مشتمل دنیا کی 5 ویں بڑی مارکیٹ ہے، موجودہ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش اور بہتر پالیسی بنائی ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان، روس، چین اور امریکہ پر مشتمل وسیع “ٹرائیکا پلس” پرامن تصفیہ کی ضرورت پر تمام افغان جماعتوں کو ایک متفقہ پیغام بھیجنے کے لئے ایک مؤثر سانچہ ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کی خاطر بھرپور کوشش کی ہے، پاکستان کی امن کی کوششوں کو بھارت نے سنجیدہ نہیں لیا۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top