مقبول خبریں
احتساب عدالت میں بارشوں کے باعث معطل بجلی چوتھے روز بھی بحال نہ ہوسکی
کراچی: احتساب عدالت میں بارش کے باعث معطل ہونے والی بجلی اب تک بحال نہ ہوسکی ہے۔
شہر میں بارش کے باعث احتساب عدالتوں میں معطل ہونے والی بجلی چوتھے روز بھی اب تک بحال نہ ہوسکی ہے۔ بجلی کی معطلی نے گزشتہ 4 دن سے مقدمات کی سماعت کو شدید متاثر کیا ہے۔
احتساب عدالت کے زیادہ تر مقدمات بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو رہے ہیں، عدالتی عملے اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
بارش برستے ہی احتساب عدالتوں میں بجلی غائب ہوگئی تھی، عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایت کے باوجود کے الیکٹرک کا عملہ بجلی بحال کرنے نہیں آیا۔