جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

یوٹیوب کا صارفین کیلئے ٹک ٹاک طرز کا نیا فیچر متعارف

14 جولائی, 2024 15:47

ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اب ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کیلئے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ متعارف کرائے گئے کچھ نئے فیچرز صارفین کیلئے فوری طور پر دستیاب ہوںگے جبکہ دیگر فیچرز کی دستیابی کی تصدیق چند ہفتوں میں کردی جائے گی۔

یوٹیوب شارٹس کے نام سے متعارف کرایا جانے والا نیا فیچر ٹک ٹاک کے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ویڈیو بیان سے ملتا جلتا ہے جس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی وائس اوور کی سہولت ہوگی۔

یوٹیوب شارٹس میں آپ اسکرین کے اوپری بائیں کونے پر مشورہ کے بٹن پر کلک کرکے فی الحال دی گئی 4 آوازوں میں سے اپنی پسند کی کسی بھی آواز کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب نے ایک اور نیا فیچر آٹو جنریٹڈ کیپشن متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے آپ ویڈیو چھوڑے بغیر آٹو جنریٹڈ کیپشن استعمال کرسکتے ہیں اور مختلف فونٹس اور رنگوں کے ساتھ کیپشن اسٹائل بھی تبدیل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح مائن کرافٹ ایفیکٹس کے ایک نئے سیٹ کو بھی ویڈیو سروس کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب یوٹیوب میوزک مبینہ طور پر ایک نیا مصنوعی ذہانت کا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو صارفین کو وائس کمانڈز اور زبانی اشارے کے ذریعے میوزک تلاش کرنے کے قابل بنائے گا۔

اینڈروئیڈ اتھارٹی کے مطابق اس جدید فیچر کی نشاندہی یوٹیوب میوزک ایپ میں اینڈرائیڈ ورژن 7.06.53 میں کی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top