ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

’شیاؤمی‘نے اسمارٹ فون کے بعد پہلی الیکٹرک گاڑی متعارف کروا دی

30 مارچ, 2024 16:54

چین کی معروف سمارٹ فون کمپنی شیاؤمی نے اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی ایس یو 7 متعارف کروا دی جس کی مالیت 29 ہزار 900 امریکی ڈالر ہوگی۔

غیر ملکی میڈیا بی بی سی کے مطابق شیاؤمی کے چیف ایگزیکٹو لی جون نے کہا کمپنی نے ایک ایسے وقت میں الیکٹرک کار متعارف کروائی ہے جب دنیا بھر میں ان گاڑیوں میں لوگوں کی دلچسپی میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور ان گاڑیوں کی قیمتوں پر بھی کمپنیوں کے درمیان ایک رسہ کشی کی صورتحال بن چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس یو 7 کا فون اور لیپ ٹاپ سے منسلک آپریٹنگ سسٹم اور اس میں نصب دیگر ڈیوائسز صارفین کی ای ویز میں دلچسپی بڑھا دیں گی۔ ابتدائی طور پر شیاؤمی کی گاڑی سپیڈ الٹرا(ایس یو 7) کی قیمت 29 ہزار 900 ڈالر ہوگی۔

مزیدپڑھیں:

انسانی آواز کی نقل تیار کرنے والی وائس انجن ٹیکنالوجی متعارف

یورپی فلائنگ کار ٹیکنالوجی چین نے خرید لی، گاڑیاں جلد آسمان پر نظر آنے کا امکان

ابتدائی طور پر شیاؤمی کی الیکٹرک کاریں چینی حکومت کی ملکیت بائیک گروپ کے بیجنگ میں واقع پلانٹ میں بنائی جائیں گی۔

مذکورہ  پلانٹ کے پاس سالانہ دو لاکھ گاڑیاں بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ لی جون نے کہا ہے کہ آئندہ 10 برسوں میں اپنی گاڑیوں کے کاروبار پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top