مقبول خبریں
ریسلر و اداکار ڈوائن جانسن نے گھر کا سیکیورٹی گیٹ اکھاڑ کر پھینک دیا
کیلیفورنیا: معروف امریکی ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈوائن جانسن نے اپنے گھر کا بھاری بھرکم سیکیورٹی گیٹ اکھاڑ کر پھینک دیا۔
دی راک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ٹوٹے ہوئے دروازے کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ انسان کو کام پر بھی تو جانا ہوتا ہے۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ طوفان کی وجہ سے گھر میں بجلی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے گھر کا سیکیورٹی گیٹ کام نہیں کر رہا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ دروازے کا ہائیڈرولک سسٹم بھی کام نہیں کر رہا تھا، ایسے میں انہوں نے ٹیک ٹیم کو کالز کیں لیکن وہ ان کے آنے تک 45 منٹ انتظار نہیں کرسکتے تھے۔
اداکار نے لکھا کہ سیٹ پر سینکڑوں کریو ممبرز میرا انتظار کرر ہے تھے کہ میں پہنچوں تو کام شروع ہو، لہٰذا میں نے وہی کیا جو مجھے کرنا چاہیئے تھا۔
انہوں نے دروازے کو دھکے دیے اور اکھاڑ کر اینٹوں کی دیوار پر دے مارا، جس سے دروازے کے اسٹیل ہائیڈرولکس بھی الگ ہوگئے۔
دی راک کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے بعد میری سیکیورٹی ٹیم، ٹیکنیشن اور ویلڈر اس کو ٹھیک کر دیں گے لیکن وہ ابھی تک غیر یقینی کی کیفیت میں ہیں اور خوفزدہ بھی ہیں۔