جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

افغانستان سے بدترین شکست، بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز ہوٹل میں رو پڑے

25 اکتوبر, 2023 11:29

آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت کئی کرکٹرز کو ہوٹلز میں روتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ افغانستان کے خلاف بدترین ہار کے بعد کپتان بابراعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو ہوٹل میں روتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی سابق کرکٹرز نے تصدیق بھی کی۔

افغان ٹیم کیخلاف شکست نے فومی کرکٹرز پر گہرا اثر ڈالا ہے،قومی ٹیم کے کھلاڑی گراؤنڈ میں بھی افغانستان کے خلاف شکست کے بعد پریشان اور کئی مایوس تھے۔

واضح رہے افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کھیلنے کی امیدیں اگر مگر کا شکار ہوچکی ہیں، ورلڈکپ میں پاکستان نے 5 میچز میں سے 3 ہارے جبکہ 2 میں فتح نصیب ہوئی ہے۔

 یہ پڑھیں :  بابر اعظم نے افغانی کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top