جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

دنیا میں ٹیکنالوجی سے ترقی ممکن ہوئی ہے:  نگراں وزیر اعظم

20 دسمبر, 2023 14:05

 

صوابی:نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ٹیکنالوجی سے ترقی ممکن ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے میرے دل کے قریب ہیں، ان لوگوں کی بہت تعریف کرتا ہوں جنہوں نےاس انسٹی ٹیوٹ کا تصور پیش کیا۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ تسخیر اور دریافت پر توانائی صرف کرنی چاہیے، انسان کو سوچ اور فکر کی صلاحیت دی گئی ہیں، غورو فکر سے انسان علم کی دنیا میں غوطہ لگا سکتا ہے، اللہ نے انسان کو کائنات میں ہر شے پر غور و فکر کی ہدایت دی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top