جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ٹائیفائیڈ مہم کی نگرانی کیلئے پشاور پہنچ گئے

04 اکتوبر, 2022 11:06

پشاور : عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ برائے پاکستان ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا ٹائیفائیڈ مہم کی نگرانی کیلئے صوبائی دارالحکومت پہنچ گئے۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے نے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین لگوا کر اسکول میں مہم کا افتتاح کیا۔ وہ مختلف مراکز صحت میں ٹائیفائیڈ کمپین کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے بچوں سے ٹائیفائیڈ سے متعلق سوالات بھی کئے۔ ڈاکٹر پالیتھا ماہیپالا نے بچوں اور والدین کو کہا کہ وہ انہیں ویکسین لگوانے پر قائل کرنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حالات کے تقاضوں کو دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے: شیخ رشید

ترجمان کے مطابق کل سے شروع ہونے والے ٹائیفائیڈ کمپین کی مالی و تکنیکی معاونت عالمی ادارہ صحت فراہم کر رہا ہے، جس کے لیئے تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مہم کے لیئے تقریباً تین ملین ویکسین محکمہ صحت کو فراہم کی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 22 اضلاع میں 9 ماہ سے 15 سال تک کے تقریباً 28 لاکھ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کی ویکسین لگائی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top