ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

فٹبال کے فروغ کیلئے عالمی فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے

03 جون, 2024 17:54

پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) کے فروغ کیلئے نامور برطانوی عالمی فٹبالرز پاکستان پہنچ گئے۔

جیو ڈیجیٹل کے مطابق پاکستان فٹبال لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے عالمی فٹبالرز افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بھی ہونگے۔

اسپینش فٹبال کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ارکان ، برطانیہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ کھلاڑی مائیکل اوون، لیور پول کے مایہ ناز فٹبالر ایمیل ہیسکی اور پاسکل چمبونڈا پاکستان فٹبال لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان فٹبال ٹیم میں اہم کھلاڑی کا اضافہ

مائیکل اوون پی ایف ایل کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، ان کے علاوہ غیرملکی مہمانوں کا وفد بھی شامل ہے جس میں لیور پول کے مایہ ناز فٹبالر ایمیل ہیسکی، راؤل اور پاسکل چمبونڈا جیسی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

لیور پول فٹبل کلب کے ایمیل ہیسکی مہنگے ترین فٹبالرز میں شامل ہیں جنہیں 11ملین پاؤنڈز ریکارڈ ٹرانسفر فیس کے عوض حاصل کیا گیا تھا ۔

پاکستان فٹبال لیگ کی شروعات 4 جون کو لاہور میں ہونے جارہی ہے ، برطانوی فٹبال لیجنڈ مائیکل اوون کو لیگ کا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون سمیت اسپینش فٹبال کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے ارکان قائم مقام صدر ، یوسف رضا گیلانی اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کریں گے جبکہ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

خیال رہے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے آئندہ ماہ شیڈول فرنچائز پاکستان فٹبال لیگ (پی ایف ایل) کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔

پی ایف ایف نے پی ایف ایل کے حوالے سے کہا کہ فیڈریشن نے اس ایونٹ کی کوئی منظوری نہیں دی ہے۔

فیفا اور اے ایف سی کے بینر تلے پی ایف ایف پاکستان میں فٹبال معاملات چلانے کا واحد ذمے دار ادارہ ہے، فیفا کی جانب سے دیے جانے والے رائٹس کے تحت تمام تر فٹبال سرگرمیوں، ان کے اوقات اور مقامات کے فیصلوں کی صرف پی ایف ایف مجاز ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 9 ستمبر 2014 کو جاری کردہ احکامات کے مطابق حکومت بھی صرف عالمی باڈیز کے تحت کام کرنے والی فیڈریشنز کو ہی سپورٹ کرتی ہے۔

پی ایف ایف کی منظوری کے بغیر کسی ایونٹ کا انعقاد آئین کے آرٹیکل 82 کی خلاف ورزی ہے، جس پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں فٹبال کے فروغ میں حقیقی کردار ادا کرنے والے ہر منصوبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، شرط یہ ہے کہ پہلے اس کی منظوری حاصل کی گئی ہو۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top