جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لیبارٹری جانوروں کے لئے عالمی دن

24 اپریل, 2019 12:45

کراچی: پاکستان سمیت پوری دنیا میں سائنسی تحقیق کے لئے استعمال ہونے والے جانوروں کا عالمی دن ہر سال 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

سائنسی تحقیق کے لیے استعمال ہونے والے جانوروں کا عالمی دن ہر سال 24 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ جس کا مقصد سائنس کے نام پر لاکھوں جانوروں کو پہنچنے والی تکالیف کے بارے میں شعوراُجاگر کرنا ہے تحقیقی عمل سے متاثرہ جانوروں کے بارے میں حقائق کو پوشیدہ رکھا جا رہا ہے۔

زیادہ تر لوگ اِس عمل میں استعمال ہونے والے جانوروں کی اقسام اور ان کی تعداد سے ناواقف ہیں۔ اس دن کا مقصد معصوم جانوروں کو غلط تجربات کے باعث تکالیف سے محفوظ رکھنا ہے۔

پاکستان میں بھی اس دن کو ہرسال منایا جاتا ہے اور جانوروں کے تخفظ کے لئے سیمینار منعقد کئے جاتے ہیں اگر دیکھا جائے تو مختلف اقسام کےجانوروں پر تجربات کرکے ان سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں جانوروں کے ساتھ ساتھ انسانوں کے لیے بھی ادویات  بنائی جاتی ہیں۔

لیکن بعض نا سمجھ افراد کی غلط تجربات کے باعث معصوم جانوروں کو تجربات کے نام پر بے پناہ تکلیف بھی پہنچائی جاتی ہیں.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top