جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سیلاب زدگان کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، گورنر پنجاب کی راجہ ریاض سے گفتگو

27 اگست, 2022 13:26

لاہور : بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں مل کر کام کر رہی ہیں۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے گورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کی امور اور ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اپوزیشن لیڈر نے گورنر پنجاب کے پنجاب کابینہ سے حلف لینے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ غلط مثالوں سے ہٹ کر ایک اچھی مثال قائم کی۔ ملک کی تاریخ میں یہ فیصلہ یادگار فیصلے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سیلاب زدہ علاقوں میں پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات، امدادی کارروائیاں جاری

اپوزیشن لیڈر نے گورنر پنجاب کے ماضی میں بطور وفاقی وزیر تعلیم تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم سمت دیگر اقدامات کو بھی سراہا۔

بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں میں ایڈہاک ازم کے خاتمے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بطور چانسلر لوگوں کو قانون کے مطابق ریلیف دینے کے لیے التوا شدہ اپیلوں کو دگنا وقت دے کر نمٹا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سیلاب کی تباہ کاریوں سے مشکل حالات سے دوچار ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو مل کر سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد اور بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں مل کر کام کر رہی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top