منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بھارت، سڑک کنارے لڑکی کے ریپ کا ہولناک واقعہ

06 ستمبر, 2024 17:47

بھارت میں لیڈی ڈاکٹر اور ایمبولینس میں خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد سڑک کنارے لڑکی کے ریپ کا ہولناک واقعہ بھی رونما ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کولکتہ کے شہر اجین میں خاتون کو سڑک کنارے ریپ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وہاں موجود راہگیروں نے خاتون کی مدد کرنے کے بجائے واقعہ کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ کردی۔

ریاست مدھیہ پردیش میں بدھ کے روز سامنے آنے والے اس گھناؤنے واقعے میں ایک شخص نے مصروف سڑک کے فٹ پاتھ پر دن دہاڑے خاتون کو ریپ کا نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں: ایمبولینس ڈرائیور کی بیمار شوہر کو لیجانے والی خاتون سے جنسی زیادتی

ایک عینی شاہد نے واقعے کی ویڈیو بنا کر آن لائن شیئر کی جبکہ ملزم خاتون کو دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔

وائرل ویڈیو سے پولیس کو ریپ کا نشانہ بننے والی لڑکی کا پتا لگانے میں مدد ملی، جسے پولیس اسٹیشن لایا گیا اور اس کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top