مقبول خبریں
ایمبولینس ڈرائیور کی بیمار شوہر کو لیجانے والی خاتون سے جنسی زیادتی
بھارت میں ایمبولینس کے اندر بیمار شوہر کو اسپتال لے جانا بیوی کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا، ڈرائیور نے بیمار شوہر کے سامنے اُسکی بیوی جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں ایمبولنس ڈرائیور نے بیمار شوہر کو اسپتال لیکر جانے والی بیوی کو راستے میں شوہر کے سامنے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور شور مچانے پر مریض شوہر کی آکیسجن بند کردی جس سے اسکی موت ہوگئی۔
ایمبولینس ڈرائیور نے اپنے ساتھی کی مدد سے خاتون کے بھائی کو کیبن میں یرغمال بنایا اور شوہر کو لگے آکسیجن سلنڈر کو بند کرنے کی دھمکی دیکر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
مزید پڑھیں: نرسری کی 2 بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی
خاتون کے منع کرنے اور شور مچانے پر بار بار آکسیجن بند کرنے سے اسکے شوہر کی موت ہوگئی جبکہ ملزمان بعدازاں خاتون سے نقدی اور زیورات بھی چھین کر لے گئے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر کے بعد نرسنگ طالبہ رکشہ ڈرائیور کی ہوس کا نشانہ بن گئی
متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ نجی اسپتال کے اخراجات اُٹھانے سے قاصر تھے اس لیے شوہر کو ڈسچارج کراکے گھر لے جارہے تھے۔
خاتون نے کہا کہ شوہر اور بھائی نے بچانے کی کوشش کی تو ڈرائیور نے آکسیجن سلنڈر بند کردیا جس کے باعث شوہر کی موت ہوگئی۔