منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کیا کراچی میں آج بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

20 اگست, 2024 12:51

شہر قائد کئی دنوں سے مون سون سیزن کے زیر اثر ہے جس کے باعث کراچی میں کہیں ہلکی اور تیز بارش ہو رہی ہے۔

کل رات اور آج صبح بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جب کہ بادلوں کا شہر میں راج برقرار ہے۔

آج صبح نارتھ کراچی، ناگن چورنگی، فیڈرل بی ایریا، پاور ہاؤس، یوپی موڑ اور اطراف کے علاقوں میں بادل برسے۔

شہر میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں بحیرہ عرب سے آنے والے بادلوں کے باعث کل رات اور آج صبح بارش ہوئی جس کا سلسلہ پورے دن وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top