مقبول خبریں
ملک میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی سے جل تھل ایک ہوگیا۔
کورنگی، ملیر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، ناظم آباد، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر اور دیگر علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوا جب کہ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔