جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، ارشد ندیم

09 اگست, 2024 09:27

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتے والے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میں ردھم میں تھا اور پرامید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا۔

مینز جیولن تھرو اایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنے ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آج میرا دن تھا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کرسکتا تھا، میں پُرامید تھا کہ جتنی دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں، پُرامید تھا آج کچھ کر جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے، البتہ کامیابی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکر گزار ہوں۔

انفرادی مقابلوں میں یہ پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے، بھارت کے نیرج چوپڑا نے سلور اور گرینیڈا کے اینڈرسن نے برانز میڈل حاصل کیا۔

بھارت کے نیرج صرف ایک تھرو میں کامیاب ہوئے، بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی جب کہ باقی تھرو میں وہ کامیاب نہ ہو سکے اور اس طرح انہوں نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

مینز جیولین تھرو کے فائنل میں بارہ کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ تھا، بارت کے نیرج چو پڑا فیورٹ تھے۔

پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے، بھارت کے نیرج چوپڑا کی بھی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔

ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔

پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ کی تیسری تھرو 91.79 میٹر کی، اس طرح انہوں نے طلائی کا تمغہ کنفرم کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top