اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

گندم درآمد اسکینڈل میں انوار الحق کاکڑ نام کیوں سامنے آرہاہے؟

05 مئی, 2024 18:31

سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے گندم درآمد اسکینڈل میں اہم کیا کردار ادا کیا جس کی تفصیلات سامنے آگئی۔

جی ٹی وی نیوز نے سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری کی اہم دستاویز حاصل کرلی۔

دستاویز کے مطابق سابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 4 ستمبر 2023 کو بطورانچارج وزیر فوڈ سیکیورٹی کی سمری منظور کی تھی۔

مزید پڑھیں:

وزیراعظم کو گندم اسکینڈل کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا

گندم اسکینڈل: حنیف عباسی اور انوارالحق کاکڑ کے درمیان شدید تلخ کلامی

اہم دستاویز کے مطابق سابق نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو امپورٹ پلان تیارکرنے کی ہدایت کی، جب کہ انوار الحق کاکڑ نے ٹی سی پی کیساتھ بھی مشاورت کرنے کی ہدایت کی تھی۔

دستاویز کے مطابق انوارالحق کاکڑنے نجی شعبے کو واضح ٹائم فریم دینے کی ہدایت کی تھی، جب کہ انوار الحق نے ٹی سی پی اور نجی شعبے کے امپورٹ پلان کو یکجا کرنے کی ہدایت دی، انوارالحق کاکڑنےنئی سمری تیارکرکے ای سی سی کو پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top