جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گمراہ کن رپورٹس دینے پر پیوٹن نے اپنے کچھ مشیروں کو برطرف کردیا : جو بائیڈن

01 اپریل, 2022 10:19

واشنگٹن : امریکی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی سرکاری حکام پیوٹن کو سچ بتانے ڈرتے ہیں، پیوٹن نے یوکرین پر حملے پر گمرہ کرنے کے باعث اپنے کچھ مشیروں کو برطرف کردیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے کئی مشیروں کو برطرف کر دیا ہے یا انہیں گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیوٹن خود کو الگ تھلگ کر رہے ہیں اور کچھ اشارے ہیں کہ انہوں نے اپنے کچھ مشیروں کو برطرف یا نظر بند کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بیان میں مزید کہا کہ روسی حکام کو سائیڈ لائن کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی وجہ ہے کہ صدر پیوٹن خود کو گمراہ محسوس کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : روسی گیس کی روبل میں ادائیگی نہ کریں : جاپان کی اپنی کمپنیوں کو ہدایت

انہوں نے کہا کہ اگر آپ پچھلے پانچ یا اس سے زیادہ ہفتوں کے ٹریک ریکارڈ پر نظر ڈالیں، تو واضح طور پر نظر آتا ہے کہ کئی غلط اندازے لگائے ہیں۔ ورنہ وہ ایسا حملہ کیوں کرتا جس کے نتائج بالکل واضح تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیوٹن نے واضح طور پر غلط اندازہ لگایا کہ ان کی افواج فوری حکمت عملی سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گی۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کریملن کے اہلکار پیوٹن کو یہ سچ بتانے سے بہت ڈرتے ہیں کہ روس کس طرح زمین پر آچکا ہے اور پابندیوں کی وجہ سے ملک کس طرح بڑے معاشی بحران کا شکار ہے۔

پینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے کہا کہ اگر پیوٹن کے پاس جنگ کی مکمل تصویر نہیں ہے تو یہ خطرناک ہے۔ ظاہر ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ وہ میدان جنگ میں اچھا کام کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top