جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہانیہ عامر کو گود میں کیوں اٹھایا؟ صارفین فہد مصطفیٰ پر برہم

01 اگست, 2024 19:49

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں 10 سال کے طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے فہد مصطفیٰ تنقید کی زد میں آگئے۔

نجی ٹی وی چینل سے فہد مصطفٰی کا ڈرامہ نشر کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے ہمراہ اسکرین شیئر کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس ڈرامے میں ہانیہ عامر شرجینا جبکہ فہد مصطفیٰ من موجی اور درویش کے روپ میں نظر آئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کو کس ہالی ووڈ اسٹار کا سستا ورژن قرار دیا جارہا ہے؟

حال ہی میں ڈرامے کی جاری ہونے والی قسط میں مداح شرجینا اور مصطفٰی پر فلمائے گئے ایک سین سے کافی نالاں ہیں۔

ڈرامے کے ایک غیرمناسب سین میں فہد مصطفیٰ کو اداکارہ کو کمر میں ہاتھ ڈال کر گود میں اٹھاتے ہوئے دیکھایا گیا جس پر مداح برس پڑے۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ لوگ ڈرامے فیملی کی ساتھ بیٹھ کر دیکھتے ہیں، میکرز کو نامناسب سینز سے پرہنز کرنا چاہیے، مشرقی معاشرے میں ایسے سین نامناسب جبکہ روایت کے برعکس ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top