جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

معروف اداکار نے صنم سعید کو تھپڑ کیوں مارا؟

22 اگست, 2024 16:07

معروف اداکار جنید خان نے ماضی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ صنم سعید کو تھپڑ مارنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکار کا کہنا تھا کہ 2012 میں نشر ہونے والی ڈرامہ سیریل متاعِ جان کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ صنم سعید کو ہدایت کار مہرین جبار کے کہنے پر حقیقت میں تھپڑ مارا تھا۔

جنید خان کے مطابق مہرین جبار چاہتی تھیں کہ مذکورہ سین حقیقت سے قریب تر ہو، اسلیے انہیں صنم سعید کو اصلی تھپڑ مارنے کے لیے کہا گیا تاہم ابتدا میں انہوں نے مذکورہ سین ریکارڈ کروانے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں:محب مرزا اور صنم سعید کی عید تصاویر وائرل ہوگئی

جب صنم سعید نے بھی اصرار کیا تو اصل تھپڑ مارنا پڑا لیکن اس کے بعد کبھی ایسا سین حقیقتاً ریکارڈ نہیں کروایا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اداکارہ حبا بخاری کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے حبا بخاری سے نہ کرنا سیکھنا ہے، انہیں کسی چیز کو منع کرنے کا فن خوب آتا ہے جو مجھے نہیں آتا، جس کی وجہ سے اکثر پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top