جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پی ٹی اے کن افراد کی سیمیں بند کرنے جا رہا ہے؟

22 اگست, 2024 21:06

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بلاک سم کارڈز سے متعلق بڑی پیش رفت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ 15 اکتوبر 2024 سے جاں بحق افراد کے نام پر جاری کی جانے والی سمز بلاک کردی جائیں گی۔

دریں اثناء ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایسی سموں کو اپنے نام پر منتقل کرنے کے خواہشمند شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئے متعلقہ سم فراہم کنندہ کے فرنچائز/ سروس سینٹر میں مطلوبہ دستاویزات پر کارروائی کرسکتے ہیں۔

 

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق اتھارٹی کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے ڈیٹا موصول ہوگیا ہے اور وہ مندرجہ ذیل مراحل میں بلاکنگ کا عمل شروع کرے گا۔

مرحلہ 1: جعلی اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ صارفین کی شناخت کے ماڈیولز کو بلاک کیا جائے گا۔

مرحلہ 2: زائد المیعاد شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سموں کو بلاک کیا جائے گا۔

مرحلہ 3: مرنے والے افراد کے شناختی کارڈ کے تحت رجسٹرڈ سم بلاک کی جائیں گی۔

صارفین کو پہلے ہی آنے والی رکاوٹ کے بارے میں اپنے سبسکرائبر شناختی ماڈیولز پر پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد سم رجسٹریشن کے لئے جعلی اور زائد المیعاد شناختی کارڈکے استعمال کو روکنا اور زیادہ محفوظ اور مستند موبائل فون صارفین کی بنیاد کو یقینی بنانا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی اے نے صارفین کے سبسکرائبر شناختی ماڈیولز کو تین مرحلوں میں بلاک کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top