جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈبلیو ایچ او کا اومی کرون کی ذیلی قسموں بی اے فور اور بی اے فائیو کا جائزہ لینے کا آغاز

12 اپریل, 2022 14:37

جینوا : عالمی ادارہ صحت نے ذیلی قسموں بی اے فور اور بی اے فائیو کی شدت اور نقصانات کا جائزہ لینا شروع کردیا۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ انتہائی تیزی سے منتقل ہونے والی کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کے دو ذیلی قسموں بی اے فور اور بی اے فائیو کا جائزہ لے رہے ہیں، تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ یہ زیادہ متعدی ہے یا خطرناک ہے۔ لیکن اب تک کے شواہد بتاتے ہیں کہ اس سے شدید بیماری کا زیادہ امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے مزید 62 کیسز کی تصدیق

اب تک اومی کرون کی چھ ذیلی قسمیں سامنے آچکی ہیں، جن میں بی اے ون، بی اے ون پوائنٹ ون، بی اے ٹو، بی اے تھری، بی اے فور اور بی اے فائیو شامل ہے۔

برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے کہا کہ گزشتہ ہفتے بی اے فور جنوبی افریقہ، ڈنمارک، بوٹسوانا، اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ میں 10 جنوری سے 30 مارچ تک پایا گیا تھا۔

پچھلے ہفتے تک تمام بی اے فائیو کیسز جنوبی افریقہ میں تھے، لیکن پیر کو بوٹسوانا کی وزارت صحت نے کہا کہ اس نے بی اے فور اور بی اے فائیو  کے چار کیسز کی نشاندہی کی ہے، یہ سبھی 30 سے ​​50 سال کی عمر کے لوگوں میں پائے گئے ہیں، جنہیں مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top