ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کے منگیتر کون؟ تصویر وائرل

01 اپریل, 2024 14:00

پاکستان کی اسٹار آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کمنٹیٹر علی یونس سے منگنی کر لی ہے جس سے ان کی زندگی کے نئے باب کا آغاز ہو گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ منگنی کی تقریب واہ کینٹ میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی، جب کہ کمنٹیٹر علی یونس سابق کپتان وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔

قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض 2014 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے وہ 62 ون ڈے اور 83 ٹی 20 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

انہوں نے ون ڈے میں 1209، ٹی ٹوئنٹی میں 938 رنز اور مجموعی طور پر 30 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:

فیکٹ چیک: کیا حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا؟

قومی کرکٹرز کی کاکول میں جاری فزیکل ٹریننگ کی ایک جھلک

آل راؤنڈر عالیہ ریاض راولپنڈی میں پیدا ہوئی اور پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں متعدد ٹیموں کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

خیال رہے کہ علی یونس پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر وقار یونس کے چھوٹے بھائی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top