ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

قومی کرکٹرز کی کاکول میں جاری فزیکل ٹریننگ کی ایک جھلک

30 مارچ, 2024 13:18

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے کاکول کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور مشقیں جاری ہیں۔

پاکستانی کرکٹرز اس وقت ایبٹ آباد کے علاقے کاکول آرمی بیس کے فٹنس کیمپ میں مصروف ہیں تاکہ آئندہ کھیلوں کے مقابلوں کی تیاری کی جاسکے۔

قومی ٹیم کے 29 کھلاڑی بشمول محمد عامر اور عماد وسیم اس وقت کیمپ میں مصروف ہیں جو 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک منٹ اور 19 سیکنڈ کا ٹیزر شیئر کیا جس میں اسکواڈ کی تفصیلات اور انٹرویوز شیئر کیے گئےجب کہ انٹرویو کی مکمل قسط جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔

 

 

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے 2016ء میں آرمی کے زیر نگرانی ٹریننگ کروائی گئی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top