جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بٹر چکن کس نے ایجاد کیا؟، معاملہ دہلی ہائیکورٹ تک پہنچ گیا

25 جنوری, 2024 14:42

مکھنی چکن کس نے ایجاد کی، معاملہ عدالت پہنچ گیا، دہلی کے دو بڑے ریسٹورنٹس قانونی جنگ میں مصروف ہیں، 2 لاکھ 40 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ اب ہندوستان نہیں بلکہ انٹرنیشنل میڈیا کی زینت بن چکا ہے اور فوڈ لوورز کے درمیان سوشل میڈیا پر زبردست بحث جاری ہے۔

سی این این رپورٹ کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے دو بڑے ریسٹونٹس چین بٹر چکن کی ایجاد کو لے کر عدالتی جنگ میں مصروف ہیں، موتی محل ریسٹونٹ کے مالکان نے دریا گنج ریسٹورنٹ کے خلاف دہلی ہائیکورٹ میں مقدمہ دائر کردیا، مطالبہ کیا گیا ہے کہ بٹر چکن کے موجد کی ٹیگ لائن کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، دریا گنج ریسٹورنٹ اپنی آفیشل ویب سائٹ پر بٹر چکن کے موجد کے طور پر تشہیر کرتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ہندوستان میں گرما گرم موضوع بن چکا ہے چونکہ بٹر چکن عالمی سطح پر ہندوستان کے مشہور ترین پکوانوں میں سے ایک ہے۔

موتی محل (جو رچرڈ نکسن اور جواہر لال نہرو جیسے کی میزبانی کا دعوی کرتا ہے) کا عدالتی موقف ہے کہ یہ خاندان پشاور سے دہلی منتقل ہوا تھا اور ریسٹورنٹ کے بانی کندن لال گجرال نے 1930 کی دہائی میں یہ مخصوص ڈش تیار کی تھی، 2،728 صفحات پر مشتمل عدالتی درخواست میں دریا گنج ریسٹورنٹ پر مقدمہ دائر کیا ہے جس میں 240،000 ڈالر کا ہرجانہ طلب کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں: بھارت : مرغے کو سکیورٹی فراہم کرنے کا انوکھا کیس

دریا گنج ریسٹونٹ 2019 میں قائم کیا گیا ہے، اسکا دعویٰ ہے کہ اس خاندان کے سربراہ کندن لال جگی 1947 میں دہلی میں کھولے جانیوالے ریسٹورنٹ موتی لال میں کندن لال گجرال کے پارٹنر تھے اور بٹر چکن وہیں ایجاد ہوئی تو اسکا حق بنتا کے موجد کے طور پر پیش کرے۔

رائٹرز کے مطابق دریا گنج ریسٹورنٹ نے 1949 میں رجسٹرڈ دستاویزات بھی عدالت میں جمع کروائی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز اس حوالے سے لکھتا ہے کہ دونوں حریفوں کی جنگ دہلی ہائیکورٹ میں جاری ہے، دریا گنج کی جانب سے امیت سبل اور موتی محل کی جانب سے سندیپ سیٹھی جیسے سینئر وکلا ایک دوسرے کے خلاف دلائل دے رہے ہیں۔ یہ معاملہ صرف سوشل میڈیا پر زیر بحث نہیں بلکہ مین اسٹریم میڈیا ٹی وی اور اخبارات میں بھی موضوع بنا ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top