منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کونسے نان فائلرز بیرون سفری پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے؟

24 جون, 2024 15:52

وفاقی حکومت نے نان فائلرز پر بیرون سفر پر پابندی کی تجویز دی گئی تاہم کچھ ایسے افراد بھی جن پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان سے نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا اطلاق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ (این آئی سی او پی) رکھنے والے افراد، نابالغوں اور طالب علموں پر نہیں ہوگا۔

فنانس بل 2024 میں پاکستان کے شہریوں کے لیے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے جس میں این آئی سی او پی رکھنے والے افراد، نابالغ، طالب علم اور دیگر طبقات کے افراد شامل نہیں ہیں۔

ایک ٹیکس ماہر نے بتایا کہ ریٹرن فائل کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے فنانس بل میں پاکستانی شہریوں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم، ان پابندیوں کا اطلاق این آئی سی او پی رکھنے والے افراد، نابالغوں، طالب علموں اور دیگر طبقات کے افراد پر نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 

فنانس بل کے ذریعے نان فائلرز پر جرمانے اور ٹیکس قوانین میں بڑی تبدیلیاں متوقع

حکومت کا نان فائلرز پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ مجوزہ ترمیم کا مقصد پاکستان میں آمدنی کے گوشوارے جمع کرانے کے کلچر کو فروغ دینا ہے۔

ٹیکس ماہر نے سوال اٹھایا کہ ایف بی آر نان فائلرز (اہل خانہ) پر پابندی کیسے عائد کرے گا، جو اصل میں فائلر پر منحصر ہیں اور ان کی تفصیلات فائلر (فیملی ہیڈ) کے انکم ٹیکس ریٹرن میں مکمل طور پر ظاہر کی گئی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top