مقبول خبریں
حکومت کا نان فائلرز پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
وفاقی بجٹ میں نان فائلرز پر حج، عمرہ یا تعلیمی مقاصد کیلئے سفر کرنے کے علاوہ بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فنانس بل کے مطابق حکومت نے نئے ریگولیشنز پر عمل درآمد نہ کرنے والی ٹریول ایجنسیوں پر ایک کروڑ روپے جرمانے کی تجویز دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی بھی تجویز دی گئی ہے، اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے لوگ بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے البتہ حج و عمرہ اور تعلیمی سفر کیلیے انہیں چھوٹ ہوگی۔
مزید پڑھیں:بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 2878 پوائنٹس کا اضافہ
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نان فائلرز کے بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنے سے متعلق قواعد پر بھی عمل درآمد کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ٹیکس قوانین سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اپنی تقریر میں محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ڈیجیٹائز کرنے اور ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے لئے ادارے میں اصلاحات لانے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔
حکومت نے ایف بی آر کے لیے ٹیکس محصولات کا ہدف 12 ہزار 970 ارب روپے مقرر کیا ہے جو رواں مالی سال کے مقابلے میں 38 فیصد زیادہ ہے۔
فنانس بل میں مزید کہا گیا ہے کہ عدم تعمیل کی دوبارہ خلاف ورزی پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 30 لاکھ نان فائلرز کے خلاف کارروائی کی تیاری کی تھی جس میں ان کے بجلی اور گیس کنکشن منقطع کرنا بھی شامل تھا۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے نواز شریف مخالف نعروں کے درمیان بجٹ پیش کیاتھا۔